شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 22 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 22

مبتلاء فجور ہو گیا۔(مؤطا امام مالک ـ باب ماجاء في الصدق والكذب) پھر مسند احمد بن حنبل کی ایک حدیث ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی چھوٹے بچے کو کہا آؤ میں تمہیں کچھ دیتا ہوں پھر وہ اس کو دیتا کچھ نہیں تو یہ جھوٹ میں شمار ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۴۹ مطبوعه بيروت) یہ تربیت کے لئے بہت ضروری ہے۔بچوں کی تربیت کے لئے دیکھیں مذاق مذاق میں بھی ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ورنہ اسی طرح مذاق مذاق میں ہی بچوں کو بھی غلط بیانی کی عادت پڑ جاتی ہے جو آگے چل کر جب کی عادت ہو جائے تو جھوٹ بولنے میں بھی عار نہیں سمجھتے اور اس کا احساس ہی ختم ہو جاتا ہے۔حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف۔اور جو انسان ہمیشہ سچ بولے اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ صدیق لکھا جاتا ہے اور جھوٹ گناہ اور فسق و فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فسق و فجور جہنم کی طرف۔اور جو آدمی ہمیشہ جھوٹ بولے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب لکھا جاتا ہے۔(بخاری ، کتاب الادب، باب قول الله اتقوا الله وكونوا مع الصادقين) حضرت عبداللہ بن عمر بن عاص روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی علی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ جنت کا عمل کیا ہے۔آنحضور ﷺ نے 22