شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 98
شجاعت دکھلا سکتے ہیں کہ اس راہ میں پتھروں سے کچلا جانا قبول کریں اور اپنے بچوں اور بیوی کی کچھ بھی پرواہ نہ کریں اور ایسی مردانگی کے ساتھ جان دیں اور بار بار رہائی کا وعدہ بشرط فسخ بیعت دیا جاوے مگر اس راہ کو نہ چھوڑیں۔اسی طرح شیخ عبد الرحمن بھی کا بل میں ذبح کیا گیا اور دم نہ مارا اور یہ نہ کہا کہ مجھے چھوڑ دو۔میں بیعت کو توڑتا ہوں۔اور یہی بچے مذہب اور بچے امام کی نشانی ہے کہ جب کسی کو اس کی پوری معرفت حاصل ہو جاتی ہے اور ایمانی شیرینی دل و جان میں رچ جاتی ہے تو ایسے لوگ اس راہ میں مرنے سے نہیں ڈرتے ہاں جو سطحی ایمان رکھتے ہیں اور ان کے رگ وریشہ میں ایمان داخل نہیں ہوتا وہ یہودا اسکر یوطی کی طرح تھوڑے سے لالچ سے مرتد ہو سکتے ہیں۔ایسے نا پاک مرتدوں کے بھی ہر ایک نبی کے وقت میں بہت نمونے ہیں۔سوخدا کا شکر ہے کہ مخلصین کی ایک بھاری جماعت میرے ساتھ ہے اور ہر ایک ان میں سے میرے لئے ایک نشان ہے یہ میرے خدا کا فضل ہے۔رَبِّ إِنَّكَ جَنَّتِيْ وَ رَحْمَتُكَ جُنَّتِيْ وَآيَاتُكَ غِذَائِي 660 وَفَضلُكَ رِدَائِي“ ( حقيقة الوحى۔روحانی خزائن جلد 22 صفحه 361۔360) یعنی اے میرے رب تو میری جنت ہے اور تیری رحمت میری ڈھال ہے تیرے آیات ونشانات میری غذا ہیں اور تیر افضل میری چادر ہے۔اس کے بعد بھی جماعت کی سوسال سے زائد کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ یہ وفا اور استقامت کی مثالیں قائم ہوتی رہیں۔مالی و جانی نقصان پہنچائے 98