شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 97 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 97

اور ان کا پچھلا حال ان کے پہلے سے بدتر ہو گا۔کیا ہم زلزلوں سے ڈر سکتے ہیں۔کیا ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں ابتلاؤں سے خوفناک ہو جائیں گے۔کیا ہم اپنے پیارے خدا کی کسی آزمائش سے جدا ہو سکتے ہیں۔ہر گز نہیں ہو سکتے مگر محض اس کے فضل اور رحمت سے۔پس جو جدا ہونے والے ہیں جدا ہو جائیں ان کو وداع کا سلام۔لیکن یا درکھیں کہ بدلنی اور قطع تعلق کے بعد اگر پھر کسی وقت جھکیں تو اس جھکنے کی عند اللہ ایسی عزت نہیں ہوگی جو وفا دار لوگ عزت پاتے ہیں کیونکہ بدظنی اور غداری کا داغ 66 بہت ہی بڑا داغ ہے۔(انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد 9 صفحه 24۔23) کامل وفا اور استقامت کا نمونہ دکھائیں آج سے سو سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود کی زندگی میں دو بزرگوں نے کامل وفا کا اور استقامت کا نمونہ دکھایا تھا اور اپنے عہد بیعت کو نبھایا تھا اور خوب نبھایا۔عہد بیعت کو توڑنے کیلئے مختلف لالچ ان کو دیئے گئے مگر ان استقامت کے شہزادوں نے ذرہ بھر بھی اس کی پرواہ نہ کی اور عہد بیعت پر قائم رہے۔حضرت اقدس نے ان کو زبر دست خراج تحسین پیش فرمایا۔یہ حضرت صاحبزادہ د عبد اللطیف شہید اور عبد الرحمان خان صاحب ہیں۔حضور کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں فرماتے ہیں : اب ایمان اور انصاف سے سوچنا چاہئے کہ جس سلسلہ کا تمام مدار مکر اور فریب اور جھوٹ اور افتراء پر ہو کیا اس سلسلہ کے لوگ ایسی استقامت اور 97