شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 3
شمائل محمد صلى الله عبدالسمیع خان دہلیز ہمارے سید و مولی آنحضرت مقالہ کا وجود باجود ایسا شجرہ طیبہ ہے جس کی شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اور جڑیں فطرت انسانی کی پاتال میں پیوست ہیں۔ہے۔ہے۔ایک ایسا سدا بہار درخت ہے جو ہر موسم اور ہر زمانہ میں اپنے رب کے اذن سے پھل دیتا آپ کی سیرۃ ایسا شجرہ مبارکہ ہے جو شرقی ہے نہ غربی بلکہ کل عالم اس کے فیض سے معطر ہوتا ایک ایسی بارش ہے جو ہر خشکی اور تری پر اترتی اور اسے نہال کر دیتی ہے۔ایک ایسا نور ہے جو ہر تاریکی کو اجالے میں بدل دیتا ہے۔ایک فرقان ہے جو حق و باطل میں بین فرق پیدا کر دیتا ہے۔الغرض ایک ایسا لعلِ بے بہا ہے جس کے اوصاف لکھنے کے لئے سات سمندر سیاہی اور تمام درخت قلمیں بن جائیں تب بھی اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔فطرت انسانی میں کتنا تنوع ہے۔اس کی ضرورتیں ان گنت اور مسائل بے شمار ہیں۔ملک ملک قوم قوم قبیلہ قبیلہ فرد فرد ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو ذاتی اور اجتماعی اور پھر بین الاقوامی تعلقات کے حوالہ سے کامل راہبر کا متلاشی ہے۔اور محمد رسول اللہ مطلقہ ہی کی ہستی وہ کامل ہستی ہے جو کسی کو مایوس نہیں کرتی۔ہر ضرورت مند کا ہاتھ پکڑتی اور اسے روشنی دکھاتی ہے۔زمین سے زمین اور پھر زمین سے آسمان تک راستوں کے مسافر کو ہر قدم پر زاد راہ مہیا کرتی ہے۔مبارک وہ جو اس چاند سورج کو اپنے سینے میں اتار لے اور دل میں بسائے۔محمد مصطفے متلاقہ کی پاک سیرت کا چمن ہزاروں شاخوں اور لاکھوں پھولوں سے سجا ہوا www۔alislam۔org