شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 6
4 وَثَمُرَةُ فُؤادِي فِي ذِكْرِهِ اور ذکر الہی میرے دل کا پھل ہے وَغَمِّي لَا جَلٍ أُمَّتِي اور میراغم میری امت کے لئے وَشَوْقِي إِلَى رَبِّي عَزَّوَجَلَّ اور میرا شوق اپنے رب عزوجل کی طرف ہے www۔alislam۔org الشفاء لقاضی عیاض بن موسیٰ صفحہ 81) 5 حضرت مسیح موعودعليه الصلواة والسلام کا خراج تحسین رسول اللہ ملاقہ کا اخلاقی اعجاز اخلاقی حالت ایک ایسی کرامت ہے جس پر کوئی انگلی نہیں رکھ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رسول اللہ صل اللہ کو سب سے بڑا اور قومی اعجاز اخلاق ہی کا دیا گیا جیسے فرمایا انَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ۔یوں تو آنحضرت صلعم کے ہر ایک قسم کے خوارق قوت ثبوت میں جملہ انبیا علیہم السلام کے معجزات سے بجائے خود بڑھے ہوئے ہیں مگر آپ کے اخلاق اعجاز کا نمبر ان سب سے اول ہے جس کی نظیر دنیا کی تاریخ نہیں بتلا سکتی اور نہ پیش کر سکے گی۔(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 89) اخلاق الہیہ کا کامل نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایک عظیم الشان کامیاب زندگی ہے۔آپ کیا بلحاظ اپنے اخلاق فاضلہ کے اور کیا بلحاظ اپنی قوت قدسی اور عقد ہمت کے اور کیا بلحاظ اپنی تعلیم کی خوبی اور تکمیل اور کیا بلحاظ اپنے کامل نمونہ اور دعاؤں کی قبولیت کے۔غرض ہر طرح اور ہر پہلو میں چمکتے ہوئے شواہد اور آیات اپنے ساتھ رکھتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر ایک غیبی سے غیبی انسان بھی بشرطیکہ اس کے دل میں بیجا غصہ اور عداوت نہ ہو صاف طور پر مان لیتا ہے کہ آپ تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللہ کا کامل نمونہ اور کامل انسان ہیں۔“ (الحکم 10 اپریل 1902ء)