شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

by Other Authors

Page 20 of 54

شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 20

33 32 -11 سچائی ہر داغ سے پاک آنحضرت ملالہ کی پاکیزہ اور بے داغ زندگی کے گواہ وہ تمام لوگ ہیں جن کا کسی رنگ میں حضور سے واسطہ پڑا۔ان میں آپ کے رشتہ دار بھی ہیں۔آپ کے دوست اور ہمجولی بھی۔آپ سے محبت کرنے والے بھی ہیں اور آپ کے دشمن بھی۔اور کسی کو یہ طاقت نہیں کہ وہ آپ کی زندگی کے کسی پہلو پر بھی انگشت نمائی کر سکے اور یہ آپ " کی صداقت کافی ذاتہ بہت بڑا ثبوت ہے جو آپ نے خدا کے حکم سے اس طرح پیش فرمایا:۔(ترجمہ) کہ میں اس دعویٰ نبوت سے پہلے بھی ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں۔اس عرصہ میں میری زندگی صداقت کا ایک اعلیٰ نمونہ ہی ہے۔پھر یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے اب میں خدا پر جھوٹ باندھنا شروع کر دوں یہ بات عقل کے خلاف ہے۔(یونس۔17) روم کا بادشاہ ہر قتل بھی اس راز کو پا گیا تھا۔6ھ میں جب ہر قل کے پاس آنحضرت ملالہ کا تبلیغی خط پہنچا تو اس نے تلاش کروایا کہ عرب کا کوئی آدمی ملے جس سے ہم اس مدعی کے حالات دریافت کریں۔آخر ابوسفیان اور اس کا قافلہ جو تجارت کے لئے وہاں گیا ہوا تھا دربار میں حاضر کیا گیا۔ہرقل نے ابوسفیان کے ساتھیوں کو اس کے پیچھے کھڑا کر دیا اور کہا اگر یہ جھوٹ بولے تو فور انتا دینا۔اس سلسلہ گفتگو میں ہر قل نے ابوسفیان سے پوچھا کیا تم لوگ اس کے دعوئی سے پہلے اسے جھوٹا سمجھتے تھے۔ابوسفیان کہتے ہیں۔میں نے کہا نہیں۔اس پر ہر قل نے کہا کہ پھر یہ یمکن نہیں کہ وہ انسانوں پر تو جھوٹ نہ بولے اور خدا پر جھوٹ باندھنا شروع کر دے۔( بخاری کتاب بدء الوحی ) ابو جہل کا اقرار ایک دفعہ ابو جہل سے آنحضرت کی گفتگو ہوئی جس میں ابو جہل نے کہا۔إِنَّا لا نُكِذْ بُكَ بل نُكَذِّبُ بِمَا جِبْتَ بِهِ (جامع ترمذی کتاب التفسیر سوره انعام) ہم تجھے جھوٹا قرار نہیں دیتے بلکہ اس تعلیم کی تکذیب کرتے ہیں جو تو لے کر آیا ہے۔www۔alislam۔org