شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 17
27 26 نفلی روزے آنحضرت ملاقہ رمضان کے علاوہ کثرت سے نفلی روزے رکھتے تھے۔شعبان کا تقریباً پورا مہینہ روزے سے گزارتے۔رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھتے۔ہر ماہ کے آغاز میں تین روزے مہینہ کے نصف اول میں اکثر روزے چاند کی 15,14,13 کو روزہ ہر سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھتے اور فرماتے کہ ان دنوں میں اعمال خدا کے حضور پیش ہوتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال اس حالت میں پیش ہوں کہ میں روزہ دار ہوں اتفاقی روزے اس کے علاوہ ہوتے تھے۔( صحیح بخاری کتاب الصوم وسنن ترمذی کتاب الصوم) -8 ہے۔محبت قرآن مجھے قرآن سناؤ حضرت ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ملالہ نے مجھے فرمایا:۔مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ“ میں نے حیران ہو کر عرض کیا حضور میں آپ کو قرآن سناؤں جبکہ قرآن آپ پر نازل کیا گیا فرمایا:۔مجھے دوسرے سے قرآن سننا بہت اچھا لگتا ہے۔تب میں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی۔جب میں اس آیت پر پہنچا:۔فَكَيْفَ إِذَا جِبْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَؤُلَاءِ شَهِيدًا تو فرمایا:۔بس کرو۔تلاوت ختم کرنے کے بعد جب میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن باب قول المقری) قرآن پڑھنے کا طریق حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک رات میں نے آنحضرت ملاقہ کے ساتھ تہجد پڑھی۔حضور نے قیام میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ بقرہ شروع کی تو www۔alislam۔org