شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

by Other Authors

Page 18 of 54

شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 18

29 29 28 میں نے سوچا کہ سو آیات کے بعد رکوع کریں گے لیکن حضور ( سو آیات پرڑ کے نہیں بلکہ) پڑھتے ہی رہے پھر مجھے خیال آیا کہ شاید حضور سورۃ بقرہ کی تلاوت کے بعد رکوع کریں گے لیکن بقرہ ختم کرنے کے بعد حضور نے سورہ نساء کی تلاوت شروع کر دی اس کے بعد سورہ آل عمران شروع کی اور اس کو آخر تک پڑھا۔حضور آرام سے ٹھہر ٹھہر کر تلاوت فرماتے تھے جلدی جلدی نہیں پڑھتے تھے۔جب حضور کسی ایسی آیت پر سے گذرتے جس میں تسبیح کا ذکر ہوتو اللہ تعالیٰ کی تسبیح فرماتے۔جب کسی ایسی آیت پر سے گذرتے جس میں مومنوں کو سوال کی تحریص کی گئی ہو تو اللہ سے مانگتے اور جب کسی آیت میں اللہ سے پناہ مانگنے کا ذکر ہوتا تو بھی رُک جاتے اور خدا کی پناہ مانگتے حضرت عوف بن مالک کہتے ہیں جب بھی کسی رحمت کی آیت پر سے گذرتے تو رک جاتے اور رحمت طلب کرتے اور جب عذاب کی آیت پر سے گذرتے تو رک جاتے اور عذاب سے خدا کی پناہ مانگتے۔حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ حضور نے پھر آل عمران تک تلاوت کرنے کے بعد رکوع کیا اور آپ رکوع میں یہ دعا کرتے تھے۔سُبحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمَ عوف بن مالک کہتے ہیں آپ رکوع میں یہ دعا کرتے تھے میں اُس خدا کی تسبیح اور پاکیزگی کرتا ہوں جس کو ہر قسم کی طاقت اور حکومت ہر قسم کی عظمت اور کبریائی اور بڑائی حاصل ہے۔آپ کے قیام کی طرح آپ کا رکوع بھی لمبا تھا۔پھر آپ رکوع سے سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے ہوئے کھڑے ہوئے پھر لمبا قیام فرمایا اور آپ جتنی دیر رکوع میں رہے تھے اتنی ہی دیر رکوع کے بعد قیام کیا پھر آپ سجدہ میں گئے اور سبحن ربی الاعلی پڑھا اور آپ کا سجدہ بھی آپ کے رکوع جتنا لمبا تھا۔( صحیح مسلم کتاب صلوة المسافرين باب استحباب تطويل القراءة) -9 توکل علی اللہ تو کل کا مینار حضرت ابوبکر فرماتے ہیں میں رسول کریم متلاقہ کے ساتھ غار میں تھا میں نے اپنا سر اٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں دیکھے اس پر میں نے رسول کریم سے عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوئی نظر نیچی کرے گا تو ہمیں دیکھ لے گا تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا۔چپ اے ابی بکر۔ہم دو ہیں ہمارے ساتھ تیسرا خدا ہے۔(پھر وہ کیونکر دیکھ سکتے ہیں) ( بخاری کتاب المناقب باب ہجرة النبي) حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔اللہ اللہ کیا توکل ہے۔دشمن سر پر کھڑا ہے اور اتنا نزدیک ہے کہ ذرا آنکھ نیچی کرے اور دیکھ لے لیکن آپ کو خدا تعالیٰ پر ایسا یقین ہے کہ باوجود سب اسباب مخالف کے جمع ہو جانے کے آپ یہی فرماتے ہیں کہ یہ کیوں کر ہوسکتا ہے خدا تو ہمارے ساتھ ہے پھر وہ کیوں کر دیکھ سکتے ہیں؟ (سیرۃ النبی ملاقہ صفحہ ۴۹) www۔alislam۔org