شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 367
367 مولوی عبدالرحمن خان کی شہادت مئی 1901ء میں اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی جولائی ۱۹۰۳ء میں واقعہ ہوئی۔اس کے بعد سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یکم جنوری ۱۹۰۶ء کو الہام ہوا کہ دو تین بکرے ذبح کئے جائیں گے۔‘ (۱۸) چنانچہ جیسا کہ مفصل لکھا جا چکا ہے کہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالی کے زمانہ میں ۱۹۲۴ ء میں مولوی نعمت اللہ خان صاحب اور ۱۹۲۵ء میں قاری نور علی صاحب اور مولوی عبد الحلیم صاحب کو سنگسار کیا گیا۔اور اس طرح خدا کے مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی لفظا لفظاً پوری ہوئی۔