شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 350 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 350

350 ملامت کیا گیا۔۔حکومت کا بل اس طرح احمدیت کی بڑھتی ہوئی ترقی کو روک نہیں سکتی۔خدا کے فضل سے ہر ایک احمدی کو وہ صراط مستقیم پر ثابت قدم پائے گی۔اس مضمون کا ریزولیوشن به اتفاق پاس ہوا۔غیر میں حضرت علیہ اس نے مرد سکون کی ہدایت فرمائی۔(۲) سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کا پریس کو پیغام ایسوسی ایٹڈ پریس کو آج مؤرخہ ۱۹ فروری ۱۹۲۵ء کو حضور نے مندرجہ ذیل پیغام لکھ کر دیا جو اخبارات کو بھجوایا گیا: مولوی نعمت اللہ صاحب کی سنگساری کا زخم ابھی مندمل نہیں ہوا تھا کہ کابل گورنمنٹ نے دو اور احمدی تاجروں کو صرف احمدیت کی وجہ سے۔۔۔سنگسار کر دیا ہے۔یہ خلاف انسانیت فعل جس کا کابل میں بار بار اعادہ کیا جا رہا ہے۔ضرور کوئی عظیم الشان نتیجہ پیدا کر کے چھوڑے گا۔میں کابل کی گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کا فعل ہم کو سچائی سے پھیر نہیں سکتا۔ظلم نے کبھی سنجیدگی اور ایمان پر فتح نہیں پائی اور نہ اب وہ فتح پائے گا۔’ہر ایک سچا احمدی سچائی کے قیام اور ضمیر کی آزادی کی بحالی کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ میری جماعت میں سے ایک شخص بھی حریت ضمیر کی خاطر جان دینے سے دریغ کرے گا۔کابل گورنمنٹ بے شک ایک ایک کر کے سب احمدیوں کو سنگسار کر دے مگر وہ دیکھے گی کہ اس کے یہ افعال مجھے ڈراتے نہیں۔بلکہ خوش کرتے ہیں۔کیونکہ گو جو لوگ مارے جاتے ہیں وہ میرے روحانی بیٹے ہیں اور ان کی موت مجھے جسمانی بیٹوں کی موت سے بہت زیادہ صدمہ پہنچاتی ہے۔مگر پھر بھی میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ بانی سلسلہ کی قوت قدسیہ نے کس طرح ایمان کو ان لوگوں کے دلوں میں راسخ کر دیا ہے اور کس طرح دنیا کو خیالات کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے یہ لوگ اپنی