شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 349 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 349

349 کابل میں دو اور بے گناہوں کا خون ہمارے دو احمدی بھائی سنگسار کر دیئے گئے " اخبار الفضل قادیان ۱۷ فروری ۱۹۲۵ء کے شمارہ میں اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور مورخہ ۱۳ فروری ۱۹۲۵ء کے حوالہ سے لکھتا ہے: پشاور ۱۲ فروری (۱۹۲۵ء) کابل سے خبر پہنچی ہے کہ۔۔۔مذہبی جنون کا یہ نتیجہ ہوا کہ دوسیدھے سادھے قادیانی (احمدی ) دوکاندار ۱۰ فروری کو سپرنٹنڈنٹ پولیس اور پندرہ کانسٹیبلوں کی موجودگی میں سنگسار کئے گئے۔( صحیح تاریخ ۶ فروری ۱۹۲۵ء ہے۔) (۱) اس کے بعد اخبار الفضل لکھتا ہے کہ و تفصیلی حالات کا انتظار ہے۔ہمیں افسوس ہے کہ حکومت کا بل اپنے سراسر خلاف شریعت طرز عمل سے اسلام کو بدنام کر رہی ہے۔اور اس خدائے قہار کا خوف نہیں کرتی۔جو بے گناہوں کا انتقام لینے والا ذوبکش شدید ہے۔‘(۲) افغانستان میں تمہیں اور احمدی گرفتار کر لئے گئے اور دو شہید کر دئیے گئے اخبار الفضل لکھتا ہے کہ پشاور سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کابل میں مولوی عبد الحلیم ساکن چہار آسیہ اور قاری نور علی کو فروری ۱۹۲۵ء کو سنگسار کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تہیں اور احمدی احباب اس وقت جیل خانوں میں محبوس ہیں۔مولانا عبدالحلیم صاحب پرانے مخلص اور فاضل دوست تھے اور ان کو حضرت خلیفتہ المسیح اول نے سلسلہ احمدیہ میں بیعت لینے کے لئے مقرر کیا تھا۔(۳) اخبار الفضل قادیان مزید لکھتا ہے کہ کابل میں دو احمدیوں کے سنگسار کئے جانے کی خبر پہنچنے پر حضور نے مجلس شوری منعقد فر مائی۔۔۔عصر کے وقت تمام احمدیان قادیان کا ایک جلسہ ہوا۔جس میں دو احمدیوں کی مظلومانہ سنگساری پر حکومت کابل کے ظالمانہ فعل پر اظہار