شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 292 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 292

292 مسلمانوں کے لئے سخت فتنہ کا باعث بن رہا ہے یعنی مولوی اور ملاں لوگ۔ہر میجسٹی نے فرمایا اگر کوئی برا نہ منائے تو میں ایک خاص بات کہنا چاہتا ہوں جس کی نسبت میں نے کا بل اور قندھار میں بھی لوگوں کو سمجھایا تھا اور وہ بات یہ ہے کہ اس زمانہ کے نادان اور ناسمجھ ملاؤں نے ایک نہایت افسوسناک حالت پیدا کر دی ہے۔ان ملاؤں نے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ان کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔میں اس قسم کی ملائیت سے بیزار۔۔۔۔ہوں۔ان لوگوں کا یہ فرض ہے کہ اپنے ملک وقوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہوں۔اور جو ملا صرف اپنی اغراض پوری کرنے کا آرزو مند ہو وہ کبھی اپنے ملک کی اصل خدمت انجام نہیں دے سکتا ہر میجسٹی کے یہ الفاظ بتا رہے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنے ملک کے ملاؤں سے بیزار ہیں۔بلکہ ہر ملک کے ایسے ملاؤں سے نفرت رکھتے ہیں۔ہم اس جواں ہمت اور جواں بخت تاجدار کے لئے دست بہ دُعا ہیں۔کہ وہ اپنے ملک کو ایسے ملاؤں سے پاک وصاف کر سکے۔تا کہ ایسے افعال کا ظہور ناممکن ہو جائے جو کابل کے لئے باعث بدنامی ہوں‘ (۷۵) ہر میجسٹی شاہ کابل کا خیر مقدم جماعت احمدیہ کی طرف سے اردسمبر ۱۹۲۷ء حسب ذیل تار ہر میجسٹی شاہ افغانستان کے پرائیویٹ سیکرٹری کو حضرت مولانا شیر علی صاحب چیف سیکرٹری حضرت امام جماعت احمدیہ کی طرف سے ورودِ ہند کی تقریب میں خیر مقدم کے طور پرا دسمبر کو دیا گیا۔” جماعت احمدیہ اور اس کے مقدس امام کی طرف سے میں ہر میجسٹی امیر کابل کی خدمت میں ان کے سرزمین ہند میں ( جو کہ جماعت احمدیہ کے مقدس بانی کی جائے پیدائش ہے ) ورود کے موقعہ پر نہایت خلوص سے خیر مقدم کہتا ہوں۔