شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 293 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 293

293 ہم ہر میجسٹی کی وفا دار احمدی رعایا ئے افغانستان کے ساتھ اس دعا میں متحد ہیں کہ ہر میجسٹی کا سفر یورپ نہایت کامیابی کے ساتھ سر انجام پائے اور آپ اپنی مملکت میں سالماً خانماً وا پسی تشریف لائیں۔سفر رفتنت مبارک باد بسلامت روی و باز آئی شیر علی سیکر ٹری حضرت خلیفۃ المسیح سیکرٹری امام جماعت احمدیہ قادیان (۷۶) اخبار انقلاب لاہور کا اداریہ اعلیٰ حضرت شہر یار افغانستان اور جماعت احمدیہ ۲۰ دسمبر ۱۹۲۷ ء کو اخبار انقلاب لا ہور لکھتا ہے کہ ہمیں یہ معلوم کر کے بے انتہا مسرت ہوئی کہ جماعت احمد یہ قادیان کے امام صاحب نے اعلیٰ حضرت شہر یار غازی افغانستان کے ورود ہند پر اعلیٰ حضرت کی خدمت میں خیر مقدم کا محبت آمیز پیغام بھیج کر اپنی فراخدلی کا ثبوت دیا ہے اور قادیان کے جرائد نے اس پیغام کو نہایت نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔" آج سے کچھ مدت پیشتر دو تین احمدیوں کے رحم پر جماعت احمد یہ اعلیٰ حضرت شہر یار افغانستان کی حکومت کی سخت مخالف ہو گئی تھی اور اُن دنوں میں امام جماعت اور جرائد قادیان نے نہایت تلخ لہجے میں حکومت افغانستان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔۔۔یہ نہایت قابلِ تعریف بات ہے کہ امام جماعت احمدیہ نے اُس ہنگامی وجہ اختلاف کو فراموش کر کے مہمانِ محترم کا خیر مقدم کیا۔اس طرز عمل کا اثر ایک طرف عام مسلمانانِ ہند پر بہت اچھا ہو گا۔دوسری طرف افغانستان میں رہنے والے احمدیوں کے تعلقات اپنے بادشاہ اور اس کی حکومت کے ساتھ زیادہ خوشگوار ہو جائیں گے (۷۷)