شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 78 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 78

78 کشفی واقعات حضرت صاحبزادہ صاحب فرمایا کرتے تھے کہ میں بارہا آسمان پر گیا ہوں اور لوگ جو سات آسمان بتاتے ہیں ان سے کہیں زیادہ آسمان ہیں۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آسمان میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پر دیکھا۔پھر آپ نے فرمایا کہ میں جنت میں بہت دفعہ داخل ہوتا ہوں اور میوے کھاتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ تمہارے واسطے بھی پھل لاؤں۔میخواهم از جنت چیز ہائے برائے شما آوردم مگر فرمایا مجھے اجازت نہیں۔(۵۷) مولوی عبدالستار خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ میں جو باتیں لوگوں کو سناتا ہوں اس سے بہت کم درجہ کی باتوں پر بھی لوگوں کو قتل کر دیا جاتا ہے کیونکہ خدا کی قدرت سے جب میں یہ باتیں کرتا ہوں ( تو حکمت کے طریق پر کرتا ہوں ) مجھ پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔پھر فرمایا لیکن جب اللہ تعالیٰ کو میرا مار نا منظور ہوگا تو یہ حکمت کا طریق مجھ سے چھین لیا جائے گا - (۵۸) مولوی عبدالستارخان صاحب معروف به بزرگ صاحب کی روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ ہم نے پہلے بھی اللہ تعالیٰ کو پہچانا تھا اور اس کے دروازے کی زنجیر کھٹکھٹاتے تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں کھٹکھٹانے کی ترکیب بتائی ہے کہ اس طرح کھٹکھٹاؤ تو دروازہ کھولا جائے گا۔ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ پہلے بھی کبھی کبھی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز مجھ پر آتا تھا مگر مقدر یہ تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملوں گا تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی مجھ سے جدا نہیں ہو نگے۔سواب بالکل یہی حالت ہے۔حضور مجھ سے جدا نہیں ہوتے - (۵۹)