شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 402 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 402

402 ہوتے ہوئے کیا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ کی جماعت میں بھی ایسے وجود ہیں جو کہ صحابہ کی طرح خدا کی راہ میں جاں شاری کرنے والے ہیں اور آپ کی جماعت کی قوتِ ایمانی اور قربانی کا نمونہ صحابہ کی قربانیوں کا نمونہ ہے مبارک ہے وہ جماعت جس میں ایسے مخلص اور جاں نثار اصحاب ہوں جو خدا کی راہ میں بڑی سے بڑی مصیبتوں کی کوئی پرواہ نہ کریں اور جنہیں جادہ صدق سے کوئی چیز ہٹا نہ سکے احباب خاص طور پر محمد میر و صاحب کے لئے دعا مغفرت کریں اور ان کی روح کو ثواب پہنچائیں۔(۳۸)