شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 299
299 افغانستان میں قوم و مذہب کی کوئی تفریق نہیں۔میں اپنے ملک میں ہر ہندوستانی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ہماری مہمان نوازی ہر ایک کے لئے کشادہ ہے ان سے بھی زیادہ انمول ، نا قابلِ فراموش وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل یور میجسٹی کے حسب ذیل الفاظ ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خداوند ذوالجلال تمام دنیا کے مسلمانوں سے خوش ہو۔وہ ایک دوسرے کو یکساں سمجھیں اور تمام بنی نوع انسان کے ساتھ ہمدردانہ اور برادرانہ سلوک کریں۔اور بار بار متنبہ کروں گا کہ مذہبی جنون اور جاہل ملا نے تم کو راہِ راست سے بہکا نہ دیں مذہبی جنون اور تعصب نے دنیا کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے اس کے بیان کی یہاں ضرورت نہیں۔۔۔یور میجسٹی اس امر سے ضرور آگاہ ہوں گے کہ مغرب میں یہ غلط خیال موجود ہے کہ اسلام نے اپنی اشاعت کے لئے تلوار کے استعمال کی اجازت دی ہے۔یور میجسٹی ایسی مقتدر ہستی اور مسلم حکمران کی وہ تقریر جس سے ہم نے مذکورہ بالا الفاظ نقل کئے ہیں اس الزام کی پوری طرح تردید کرتی ہے۔مگر ہم پھر عرض کریں گے کہ مغرب میں آپ اسلام کی عالمگیر اخوت پر جتنا بھی زیادہ زور دیں گے اتنا ہی ہمارے اور تمام دنیا کے لئے مفید ہوگا۔اخیر میں ہم دعا کرتے ہیں کہ یور میجسٹی اور ہر میجسٹی ملکہ کا یہ سفر کا میاب ہو۔آپ کی قوم اور تمام مسلمانوں کے لئے موجب خیر و برکت اور جاری رہنے والے فوائد کا باعث ہو۔ہم ہیں یور میجسٹی کے نہایت ہی فرمانبردار خدام ممبران جماعت احمد یہ انگلستان - مسجد لندن ۱۳ مارچ ۱۹۲۸ء (۸۱) ترکی میں مصطفی کمال اتاترک سے ملاقات اور گفتگو ترکی میں قیام کے دوران علاوہ اور مصروفیات کے امیر امان اللہ خان نے صدر جمہوریہ ترکیہ مصطفیٰ کمال سے ایک الگ پرائیویٹ ملاقات کی۔گفتگو کا موضوع وہ اصلاحات