شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 243 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 243

243 ارتداد کے فتوے جاری کریں۔اگر انصاف سے دیکھا جائے تو ہر گز اس قابل نہیں کہ ایک روشن دماغ حکمران کو انصاف اور سلامت روی کے راستہ سے ہٹا سکے۔کیا ہم ان حالات میں یہ امید نہ رکھیں کہ افغان گورنمنٹ اپنے اس فعل پر تائب ہوگی اور ایک پبلک اعلان کے ذریعہ اپنی تمام رعایا کو کامل مذہبی آزادی دے گی۔اگر ہز میجیسٹی معلی القاب رضا مند ہوں تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ہم میجیسٹی کے سامنے کا بل کے مولویوں کے ساتھ رُو در رو بیٹھ کر تمام اختلافی مسائل پر بحث کریں۔تا کہ ہر مکھیسٹی ذاتی طور پر اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ کابل کے ملا کہاں تک احمدیوں کے خلاف کفر و ارتداد کے فتوے جاری کرنے میں حق بجانب ہیں۔یہ ایک نہایت اہم امر ہے۔اور افغان گورنمنٹ کو اپنی مذہبی پالیسی طے کرنے سے قبل اس بارے میں کامل غور و خوض کرنا چاہیے۔اگر اس نے اس معاملہ میں جلد بازی سے اور بلا سوچے سمجھے کام لیا تو ہم خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتے ہیں کہ تمام ان لوگوں کا خون جو اس کی پالیسی کے بے گناہ شکار ہوں گے اس کی گردن پر ہو گا۔بہی خواہ دولت کا بل زین العابدین ولی اللہ شاہ ناظر امور عامہ جماعت احمدیہ قادیان (۴۱) جلسہ احتجاج کے بارہ میں لندن سے آمدہ رپورٹ ۷ ستمبر ۱۹۲۴ ء - آج شام کو مولوی نعمت اللہ خان شہید کا بل کے واقعہ شہادت کے متعلق پروٹسٹ کا جلسہ ہے جس میں حضرت اقدس کی تقریر واقعات شہادت پر ہوگی۔اس جلسہ کے لیے ایک اشتہار شائع کیا گیا تھا (اشتہار کی اصل کاپی بھی ملاحظہ کریں) اور اس کے ساتھ انگلستان کے اخبارات کے بعض اقتباسات ایک ہینڈ بل کی