شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 240
240 و ہمیں خبر موصول ہوئی ہے کہ یوریجیسٹی کی گورنمنٹ نے ہمارے بھائی مولوی نعمت اللہ خان کو سنگسار کر کے شہید کر دیا ہے کابل کے سرکاری اخبار حقیقت مورخہ ۲ /صفر نمبر گیارہ میں ہم نے پڑھا ہے کہ ہمارے بھائی کے جرم کی بناء سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ وہ احمد یہ عقائد کا معتقد اور حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ومہدی موعود کا متبع تھا۔سلطنت کا بل کا یہ فعل انسانیت اور انصاف کے حد درجہ خلاف ہونے کے علاوہ یور میجیسٹی کی گورنمنٹ کے اعلانات اور ذمہ وار افغان افسروں کے وعدوں کے بھی صریح خلاف ہے۔ہمارے بھائی نعمت اللہ خان کے شہید کئے جانے سے لاکھوں احمدیوں کے جذبات کو سخت صدمہ پہنچا ہے جو دنیا کے تمام حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ہم یوریجیسٹی کے اس فعل پر سختی کے ساتھ اظہار نفرت کرتے ہیں۔اور یوریجیسٹی اور آپ کی سلطنت کے اراکین کو یاد دلاتے ہیں کہ گوسلطنت کا بل اپنے آپ کو کیسا خود سر اور طاقتور سمجھتی ہو کہ جو بھی اس کے جی میں آئے کر گزرے۔لیکن وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جو بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔اس سے بڑھ کر حقیقت نہیں رکھتی جو کہ اس کی کمزور ترین مخلوق کی ہو سکتی ہے اور سلطنت کا بل یقیناً خدا کے حضور اپنے اس فعل کے لیے جواب دہ ہوگی۔ہمیں اپنے مرحوم بھائی کے شہید ہونے کا افسوس نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی مراد کو پہنچ گیا اور اب اس کی روح اپنے خالق و مالک کی گود میں آرام پا رہی ہے۔دد لیکن سلطنت کا بل کا یہ فعل یقیناً اس کے نام پر سیاہ ترین دھبہ رہے گا۔اور تمام مہذب دنیا اس فعل کو ایک وحشیانہ فعل قرار دیتی ہے، اور دے گی۔حق کی فتح ہو کر رہے گی اور کوئی دنیاوی بادشاہ اس کا استیصال نہیں کرسکتا کیونکہ وہ اس خدا کی طرف سے آیا ہے جو بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِ الْعَالِمِينَ - (۳۹)