شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 225 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 225

225 وو مولوی نعمت اللہ خان کی گرفتاری اور افغانستان کے دوسرے احباب کو ایذا دیے جانے پر اخبار الفضل قادیان کا احتجاج سرزمین کا بل میں بعض نہایت مقتدر اور قابل احترام ہستیاں جس طرح ظلم و ستم کا نشانہ بن چکی ہیں۔اس سے ساری دنیا واقف ہے۔یہی وہ سرزمین ہے جسے سب سے پہلے افراد جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ کے مقدس دین کی خاطر اور اس کے فرستادہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی وجہ سے اپنے خون سے سرخ کرنا پڑا۔اس طرح شہادت کا جام پینے والے تو پی گئے اور اپنی مظلومی اور بیکسی کے کبھی نہ مٹنے والے نشانات چپہ چپہ پر ثبت کر گئے لیکن افسوس کہ انہیں کافی نہیں سمجھا جا رہا پچھلے دنوں جب خوست میں بغاوت پھوٹی تو اس شورش میں بھی احمدیوں کو ہدف جفا کاری بننا پڑا۔اور انہیں جانی و مالی مصائب میں مبتلا کیا گیا۔ا سے اگر عوام کے جاہلانہ اور وحشیانہ جوش و غضب کا نتیجہ قرار دیا جائے تو اس کے متعلق کیا کہا جائے گا کہ خاص دار السلطنت کا بل میں بعض احمد یوں کو محض احمدی ہونے کی وجہ سے طوق وسلاسل میں جکڑ دیا گیا اور انہیں اپنے عقائد بدلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ا بھی پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ ایک احمدی نے قید خانہ کے مصائب و آلام کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہا اور قید کرنے والوں پر ثابت کر گیا کہ تمہارے ظلم اور تمہاری سختیوں کی رسائی صرف جسم تک محدود ہے میری روح تاریک سے تاریک اور خطرناک سے خطر ناک جیل خانہ میں بھی آزاد ہے اسے گرفتار کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے اور لواب وہ اپنے اصل مقام کی طرف پرواز کرتی ہے۔اگر تمہیں ہمت ہے تو پکڑ لو (۲۳) اس وقت تک احمدیت کی تاریخ میں سب سے زیادہ درد ناک اور روح فرسا مظلومیت کی مثال سرزمین کا بل کے اندوہ ناک واقعات ہیں۔جہاں نہایت مقتدر اور قابل احترام ہستیوں کو محض اس لئے زمین میں زندہ گاڑ کر اور پتھر مار مار کر شہید کر دیا گیا۔کہ انہوں