شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 222 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 222

222 کوششوں کا کوئی نتیجہ پیدا نہ ہوا۔اس کے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ایک دوست نے مولوی نعمت اللہ خان کا ایک پنسل کا دستخطی خط قید خانہ سے لکھا ہوا قادیان روانہ کیا جس سے آپ ان کے دل کی حالت کا اندازہ لگا سکیں گے کہ ان کے اندر احمدیت کے متعلق کس قدر اخلاص تھا اور کس طرح وہ احمدیت پر قربان ہونے کیلئے تیار تھے۔اس خط کے بعد چند روز ہوئے کابل سے ایک اور خط آیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو پابہ زنجیر ایک اور سنگین قید خانہ میں قید کر دیا گیا ہے۔نہ معلوم اس کا نتیجہ کیا ہو۔۔۔اب وہ خط جو پنسل کا لکھا ہوا قید خانہ سے ایک دوست کو نعمت اللہ خان نے بھیجا تھا۔اور انہوں نے قادیان روانہ کیا تھا میں سناتا ہوں۔(۲۲) مولوی نعمت اللہ خان شہید افغانستان کا کابل کے قید خانہ سے خط مولوی نعمت اللہ خان نے کابل میں گرفتاری کے بعد قید خانہ سے جو خط فارسی زبان میں لکھا تھا۔اس کا اردو تر جمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم بخدمت جناب معظم مکرم حضرت محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته مشرف و مکرم با داما بعد عرض ہے کہ یہ کمبینہ داعی اسلام تئیس روز سے تو قیف خانہ میں قید ہے جس کا دروازہ اور روشن دان بھی بند رہتے ہیں اور صرف ایک حصہ کا دروازہ کھلتا ہے۔کسی کے ساتھ بات کرنے کی جب میں وضوء اور طہارت کے لئے جاتا ہوں تو ساتھ پہرہ ہوتا ہے۔خادم کو قید خانہ میں آنے کے دن سے لے کر اس وقت تک چار کو ٹھریوں میں تبدیل کر چکے ہیں لیکن جس قدر بھی زیادہ اندھیرا ہوتا ہے خدا تعالیٰ مجھے روشنی اور اطمینان قلب دیتا ہے، جس دن میں قید خانہ میں آیا ہوں اس دن اخراجات کے لئے ایک پیسہ بھی میرے پاس نہ تھا۔بلکہ مبلغ پچاس روپیہ کا مقروض تھا اور اس دن سے اب تک میرے لئے خرچ بھیجتا ہے میں نہیں جانتا کہ اب ان کا میں کس قدرقر ضدار ہو چکا ہوں اور یہ