شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 220 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 220

220 سے مولوی نعمت اللہ خان کی گرفتاری کی اطلاع ملی۔اس بارہ میں شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تحریر کرتے ہیں کہ ۲۳ جولائی (۱۹۲۴ء) کی صبح کو ہمارا جہاز عدن ۹ بجے کے بعد پہنچا جہاز کے پہنچتے ہی حضرت کے ہاتھ میں ایک تار اور خط آیا۔جس نے حضرت کے چہرہ پر خوشی اور فکر کی ملی ہوئی لہر پیدا کر دی ان میں خوشی کی خبر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے گھر بیٹا ہونے کی تھی۔اور فکر افزاء خبر مولوی نعمت اللہ خان صاحب مبلغ کے کابل میں قید کئے جانے کی تھی۔کابل میں نعمت اللہ خان کے قید کئے جانے نے۔۔۔حضرت کو تکلیف دی ہے۔اس لیے نہیں کہ اس سے احمدیت کو کوئی نقصان پہنچے گا۔بلکہ کابل کی سنگلاخ زمین میں اس سے پیشتر ہم اپنے خون سے احمدیت کا اعلان کر چکے ہیں اور ان بے گناہوں کے خون نے احمدیت کے پودے کو سیراب کیا ہے آئندہ بھی احمدیت کے لئے اگر کسی کو تکلیف دی جائے گی تو وہ احمدیت کی اشاعت میں روک کا موجب نہ ہوگی۔حضرت کی تکلیف نعمت اللہ خان کی ذاتی تکلیف کی وجہ سے تھی اور ہے۔آپ نے نعمت اللہ خان کی رہائی کے لئے مستقل اور پیہم کوشش کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔امیر کا بل نے ملانوں کے ڈر سے اپنی غیر احمدیت کا ثبوت دینے کے لئے یہ راہ اختیار کی ہے جو کسی صورت میں مبارک نہیں ہو سکتی۔(14) عدن سے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا تار حضرت مولوی شیر علی صاحب قائم مقام امیر ہندوستان کے نام حضور کا عدن سے تار مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۲۴ء کو موصول ہوا مولوی نعمت اللہ خان کا بلی کو مذہبی اختلاف کی وجہ سے قید کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جائے اور ان کی آزادی کے لئے جد و جہد کی جائے (۲۰) سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں شروع جولائی میں مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو بھی حکام نے بلایا اور بیان لیا