شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 392 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 392

392 میں نے حضرت اقدس کو اس کشف کی اطلاع دے دی تھی۔خدا کے فضل کی یہ بات ہے کہ اسی دن اس مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا۔جو ہمارے حق میں تھا۔(۳۱) بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ کرم دین کے مقدمہ سے واپسی پر حضور نے بعض کو حکم دیا کہ تم چھینہ سٹیشن پر اتر کر قادیان پہنچو اور بعض کو یکوں پر اپنے ساتھ آنے کا حکم دیا اور بعض کو ( سامان والے ) گڑوں کے ساتھ آنے کا حکم دیا۔میں پیدل روانہ ہو گیا۔نہر کے قریب جب ہم پہنچے تو حضور کا رتھ آ گیا۔حضور۔۔۔جب واپس آرہے تھے تو ہم نے۔۔۔چادرتان کر حضوڑ کے لئے سایہ کر دیا اور حضور سایہ میں چلنے لگے۔حضور نے مجھے دیکھ کر فرمایا کہ تم پیدل کیوں آ رہے ہو تم کو یکہ پر سوار ہونا چاہیئے۔میں نے عرض کی کہ حضور میں پیدل چل سکتا ہوں۔نہر کے دوسری طرف ( حضرت ) خلیفہ اول اور بہت سے اصحاب یکوں پر انتظار کر رہے تھے۔حضرت خلیفہ اول کو جب معلوم ہوا کہ حضور نے ایسا فرمایا ہے تو (انہوں ) نے مجھے بلایا اور حکم دیا کہ یکے پر بیٹھو اور فرمایا کہ تم کو لازماً بیٹھنا پڑے گا۔چنانچہ میں بیٹھ گیا - (۳۲) حمید بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے نکاح کی تقریب پر حضرت خلیفۃ امسیح الاول نے خطبہ پڑھا اور خطبہ میں حضرت نواب صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کے بخت آپ کے دادا صدر جہاں سے بہت اچھے ہیں۔کیونکہ ان کے نکاح میں ایک بادشاہ کی لڑکی آئی تھی اور آپ کے نکاح میں ایک نبی کی لڑکی آئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس وقت خود بھی تشریف فرما تھے۔(۳۳) وضاحت از مرتب: مالیر کوٹلہ کے ایک بزرگ شیخ صدر جہاں تھے بادشاہ بہلول لودھی ان کو ملا تو اس نے اپنی بیٹی کی شادی شیخ صدر جہاں سے کر دی - سید مسعود احمد مرتب رسالہ ھذا بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام بیمار ہوئے۔میں بھی حضور کی عیادت کے لئے گیا۔حضور ایک لوہے کی چار پائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ چار پائی کے دوسری طرف بیٹھے تھے۔