شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 352
352 خلاف ہے اور شریعت اسلام کو بد نام کرنے والا فعل شنیعہ ہے۔حکومت افغانستان احمدیت کی روز افزوں ترقی کو ایسی سفیہا نہ حرکات سے ہرگز نہیں روک سکتی وہ ہر ایک احمدی کو اس شاہراہ صداقت پر صادق قدم پائے گی۔یه ریز ولیوشن تمام اخبارات اور گورنمنٹ ہند و گورنمنٹ افغانستان کو بذریعہ تار بھیجا (۲ جائے۔(1) سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ارشادات حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبر وسکون سے کام لو۔۔۔۔یہ بات متواتر تجربات سے ثابت ہو چکی ہے کہ ظالم کے ظلم کا وبال آخر ظالم پر ہی پڑتا ہے۔آج کل کوئی ایک نظیر بھی ایسی دنیا میں نہیں ملتی۔کہ کوئی ظالم ظلم کر کے پھر کامیاب ہو گیا ہو۔ہمیشہ ظالموں نے ظلم سے صداقت اور راستی کو دنیا سے مٹانا چاہا مگر وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے ہزار ہا سال گذر گئے اور اس میں ہزاروں ہی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ہمارے دل میں یہ شک اور شبہ پیدا نہیں ہو سکتا کہ شاید اب کوئی ظالم ظلم کر کے اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے اور کہ ظلم سے صداقت اور راستی دنیا سے مٹ جائے۔۔کسی کا اپنی طاقت اور قوت کے گھمنڈ میں کسی کو مار ڈالنا یا قتل کر دینا صداقت میں شک اور شبہات کا موجب نہیں بن سکتا اور نہ اس سے ہمارے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ ہمارا کیا حال اور انجام ہوگا ؟ صداقت اپنے آپ اپنی جڑ پکڑتی ہے۔کسی انسان کی مدد کی محتاج نہیں جو اپنے پاؤں پر آپ کھڑا ہو نے والا ہو اس کو اس امر کی ضرورت نہیں ہوتی کہ کوئی چھوٹی یا بڑی طاقت اس کی امداد میں کھڑی ہو۔” مجھے اس بات کا خیال نہیں اور نہ ہمارے دلوں میں اس قسم کا خیال پیدا ہوسکتا ہے کہ جس کام اور جس صداقت کے قیام کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے یا وہ لوگ جو احمدی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔