شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف

by Other Authors

Page 9 of 36

شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف — Page 9

شعب ابی طالب ابوالبختر ی ابن ہشام نے ابو جہل سے پوچھا کیا بات ہے؟ ابوجہل نے کہا یہ بنی ہاشم کے پاس کھانا لیکر جانا چاہتا ہے“ ابوالبختر ی نے کہا 9 یہ کھانا تو یہ اپنی پھوپھی یعنی خدیجہ کے پاس لیکر جارہے ہیں تو کیا تم ان کو پھوپھی کے پاس جانے سے بھی روکو گے ان کا راستہ چھوڑ دو۔مگر ابو جہل نے سننے سے انکار کر دیا اس پر دونوں کی ہاتھا پائی ہو گئی یہاں تک کہ ابوالبختری نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی اُٹھا کر ابوجہل کے سر پر ماری جس سے اُس کا سر پھٹ گیا۔ایک ہمدرد شخص ہشام بن عمرورات کے وقت اونٹوں پر غلہ لا دکر شعب ابی طالب کی طرف ہنکا دیتے بنی ہاشم غلہ اُتار کر اونٹوں کو واپس کر دیتے۔(ابن ہشام) اُس زمانے میں ابو طالب آنحضرت مصلی یا یہ ستم کی حفاظت کے خیال سے آپ کو اپنے بستر پر سونے کیلئے لٹاتے جب سب لوگ سو جاتے تو آپ کو جگا کر دوسرے بستر پر جانے کو کہتے تا کہ کوئی دشمن چپکے سے آپ کو اغوا نہ کرلے۔اس گھائی میں عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے گھائی سے باہر نکلنے پر شدید پابندی حج کے زمانے میں اُٹھالی جاتی۔آپ اُس موقع سے فائدہ اُٹھاتے اور لوگوں کے درمیان گھوم پھر کر اللہ تعالیٰ کا پیغام دیتے۔سختیوں کے اس زمانے میں جبکہ کفار آپ پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کر کے آپ کو