شرح القصیدہ — Page 90
شرح القصيده ہے جسے پانی کے ساتھ ملا کر جوش دیا جائے تو وہ جھاگ دینے لگے۔دوسری تیز رو گھوڑے کی عنان کو ایک خائف مظلوم کی نصرت کے لئے پھیرنا اور تیسری ستونوں والے خیمہ کے اندر خوبصورت نازک اندام تنومند محبوبہ کے ساتھ خوشگوار ابر والے دن کا چھوٹا ہونا۔اسی طرح عرب جاہلیت کا مشہور شاعر امرئ القیس کہتا ہے۔وَ بَيْضَةٍ خِدْرٍ لَا يُرَامُ خِبَاءُهَا تمعْتُ مِنْ لَهْوِ بِهَا غَيْرَ مُعْجَلٍ تَجاوَزُتُ أَحْرَاسًا إِلَيْهَا وَ مَعْشَرًا عَلَى حِرَاصًا لَوْ يُسِرُونَ مَقْتَلِي فَجِئْتُ وَ قَد نَضَّتُ لِنَوْمٍ ثِيَابَهَا لَدَى السَّارِ إِلَّا لِبُسَةَ الْمُتَفَضْلِ خَرَجْتُ بِهَا تَمْشِي تَجُرُّ وَرَاءَنَا عَلَى أَثَرَيْنَا ذَيْلَ مِرْطٍ مُرَخَل فَلَمَّا أَجَزْنَا سَاحَةَ الْحَي وَانْتَحَى بِنَا بَطْنُ خَبْتٍ ذِي حِقَافٍ عَقَنَقَل هَصَرْتُ بِفَوْدَى رَأْسِهَا فَتَايَلَتْ عَلَى هَضِيمَ الْكَشْحِ رَيًّا الْمُخَلْخَلِ یعنی کتنی ہی خوبصورت نوجوان لڑکیاں ہیں جن کے خیمے کا قصد نہیں کیا جاتا۔لیکن میں یہ اطمینان اُن سے خوش طبعی کر کے متمتع ہوا۔میں اس کے پاس محافظوں اور ایک ایسی جماعت کے پاس سے گزر کر گیا کہ اگر وہ چھپا سکتے تو وہ میرے قتل کے بے حد حریص تھے۔اور میں اُس کے پاس اس وقت پہنچا جبکہ اس نے صرف سونے کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور دن کا لباس اُتار دیا تھا۔اگلے شعروں کا ترجمہ نہ کرنا ہی مناسب ہے۔ایسے ننگے طور پر اشاعت فحشاء کی جاتی اور اس پر فخر کیا جاتا۔یہ وہ قصائد تھے