شرح القصیدہ — Page 195
شرح القصيده ۱۹۵ فَاقُوا الْوَرَى دُنْيَا وَ دِينًا كُلُّهُمْ لَمَّا آتَوُا بِأَوَامِرِ الْقُرْآنِ وہ سارے دنیا و دین میں باقی مخلوق پر فوقیت لے گئے جب وہ قرآن کے احکام کو بجالائے وَ اظَهَرُوا حَتَّى تَبَرَّأَ كُلُّهُمْ مِنْ كُلِّ نَوْعِ الذَّنْبِ وَ الْعِصْيَانِ وہ گناہوں سے ایسے پاک ہوئے کہ اُن میں سے ہر ایک ہر قسم کے گناہ و معصیت سے بیزار ہو گیا هُمْ جَاهَدُوا الْكُفَّارَ طُولَ نَهَارِهِمْ وَ اللَّيْلَ بَاتُوا طَالِبِي الْغُفْرَانِ وہ دن کو کفار سے جہاد کرتے اور رات خدا تعالیٰ سے استغفار کرتے گزارتے زَكُوا نُفُوسَهُمْ فَكَانَ فُؤَادُهُمْ كَالْكَوْكَبِ اللَّذِي فِي اللَّمْعَانِ انہوں نے اپنی جانوں کو ایسا پاکباز بنایا کہ ان کے دل چمک دمک میں روشن ستاروں کی مانند ہو گئے هَارُوا الْمَكَارِمَ وَ الْفَضَائِلَ جُمَّةً مَا حَازَهَا جِيْلٌ مِّنَ الْإِنْسَانِ انہوں نے کثرت سے فضیلتوں اور مکارم کو حاصل کیا جن کو انسانوں کی کوئی جماعت نہ حاصل کر سکی تھی وَ اسْتَمْسَكُوا بِالذِكرِ حَتَّى جَاءَهُمْ وَحَى يُبَيِّرُهُمْ مِّنَ الرَّحْمنِ انہوں نے قرآن مجید کو اس مضبوطی سے پکڑا کہ اُن کے پاس خدائے رحمن سے بشارت دینے والی وحی آئی أجْرٌ وَ مَغْفِرَةٌ لَهُمْ مِنْ رَّبَّهِمْ طُوبَى لَهُمْ فَضْلًا مِّنَ الْمَثَّانِ کہ ان کے لئے اُن کے رب کی طرف سے اجر اور مغفرت ہے اور اُن کے لئے خدائے منان سے طوبی یعنی ہرقسم کی خیر ہے تالُوا مِنَ الرَّحْمَنِ كُلَّ كَرَامَةِ فَازُوا بِفَضْلِ اللهِ وَ الرَّضْوَانِ انہوں نے خدائے رحمن سے ہر قسم کی عزت پائی اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضا کو حاصل کیا طَارُوا بِأَمْرِ نَبِيَّهِمُ فِي الْعَالَمِ مِثْلَ الْحَمَائِمِ حَامِلِي الْقُرْآنِ وہ اپنے نبی کے حکم سے قرآن مجید اُٹھائے کبوتروں کی مانند اڑے اور ساری دنیا میں پھیل گئے