شرح القصیدہ — Page 93
شرح القصيده ۹۳ ترجمہ۔دو چیز میں تھیں جن میں عرب قوم اندھی ہورہی تھی۔شراب کا مزے لے لے کر پینا اور عورتوں کی بہتات۔شرح۔اس شعر میں پہلی برائی کے ساتھ دوسری برائی یعنی کے نوشی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔یہاں عورتوں کی کثرت سے مراد رقاصات ، مغنیات اور عشق بازی کرنے والی عورتیں ہیں۔اور ان دونوں برائیوں میں عرب قوم نتائج سے بے پرواہ ہوکر از سر تا پا غرق تھی۔٢- اما النِّسَاءُ فَحْرِمَتْ إِنْكَاحُهَا زوجًا لَهُ التَّحْرِيمُ فِي الْقُرْآنِ معانی الالفاظ - زومج۔عربی زبان میں جوڑے کو کہتے ہیں اور یہ لفظ مرد عورت دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ترجمہ۔عورتوں کا پوچھو تو اُن کی نسبت یہ حکم ہوا کہ اُن کا نکاح ایسے زوج سے منع ہے جس کی تحریم قرآن میں آگئی ہے۔شرح۔جنسی تعلقات کی بدی روکنے کے لئے یہ قانون جاری ہوا کہ کوئی مرد وعورت جن کا باہمی نکاح قرآن مجید میں حرام کر دیا گیا ہے وہ آپس میں کسی حالت میں اور دوسرے بغیر عقد نکاح کے جنسی تعلقات قائم نہیں کر سکتے۔اور وہ