شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 19 of 198

شرح القصیدہ — Page 19

شرح ۴۸۔القصيده 19 هُوَ فَخْرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَ مُقَدَّسِ آپ ہر مطہر و مقدس کے لئے باعث فخر ہیں وَ بِهِ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوحَانِي اور روحانی لشکر آپ ہی کے وجود باجود پر منفتخر و نازاں ہے۔هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبٍ مُتَقَلَّمٍ آپ ہر پہلے مقترب سے افضل ہیں وَ الْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانٍ اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔٥٠ و الظُّلُ قَد يَبْدُو أَمَامَ الْوَابِلِ -۵۱ اور ملکی ہلکی بارش ( پھوار ) موسلا دھار بارش سے پہلے ہوتی ہے فَالظَّلُ هَلْ لَيْسَ كَالتَهْتَانِ لیکن ہلکی بارش اور موسلا دھار میں بہت بڑا فرق ہے۔بطل وَحِيدُ لَا تَطِيشُ سِهَامُهُ آپ ہی ایک پہلوان ہیں جس کے تیر کبھی خطا نہیں جاتے ذُو مُصْيَاتٍ مُؤ بِقُ الشَّيْطن آپ کبھی نشانہ خطا نہ کرنے والے مہلک تیروں کے مالک اور شیطان کے ہلاک کنندہ ہیں