شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 143 of 198

شرح القصیدہ — Page 143

شرح القصيده ۱۴۳ و هُوَ فَخَرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَ مُقَدِّسٍ وِ بِهِ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوحَانِي معانى الالفاظ - يباهي باھی سے مضارع کا صیغہ ہے۔بَاهَاهُ في الحُسْنِ۔اس نے حسن میں دوسرے پر مفاخرت کی۔ترجمہ۔آپ مہر مطہر و مقدس کے فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ ہی کے وجود پر مفتخر اور نازاں ہے۔۹ - هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبِ مُتَقَلَّمٍ وَ الْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانِ معانی الالفاظ - لفظ۔جس میں بہت بھلائی پائی جائے۔کسی چیز کا مع اپنے ضروری لوازمات اور کمالات کے پایا جانا۔بہتر اور افضل۔اس کی جمع خیرات ہے۔ترجمہ۔آپ ہر گزشتہ مقرب سے افضل ہیں اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔شرح۔پہلے مصرعہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جملہ مقربانِ بارگاہِ الہی سے افضل اور بہتر ہونے کا ذکر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے محبوب