شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 65 of 198

شرح القصیدہ — Page 65

شرح القصيده قد اثرُوكَ وَ فَارَقُوا أَحْبَابَهُمُ وَ تَبَاعَدُوا مِنْ حَلْقَةِ الْإِخْوَانِ معانی الالفاظ۔اثَرَهُ : اكْرَمَهُ - اخْتَارَهُ - فَضَّلَهُ یعنی اس کی عزت کی۔اُسے دوسروں سے چن لیا اور ان پر فضیلت دی۔حَلْقَةُ الْإِخْوَان۔بھائی بندوں کا دائرہ۔ترجمہ۔انہوں نے تجھے اختیار کیا اور دوسروں پر ترجیح دی اور اپنے پیاروں سے جدا اور اپنے بھائیوں کے دائرہ سے دُور ہو گئے۔شرح۔تاریخ شاہد ہے کہ آپ پر ایمان لانے والوں نے اپنا وطن، اپنا گھر بار اور اپنے رشتہ دار آپ کی خاطر چھوڑ دیئے اور آپ کو ہر رنگ اور ہر حال میں دوسروں پر مقدم کیا۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بھی اُن کے حق میں یہ شہادت دی کہ : " لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَا ذُوْنَ مَن حَادٌ الله۔۔۔۔۔الآية (المجادلة : ٢٣) کہ تو ان لوگوں کو جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ایسا نہیں پائے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے مخالفوں سے محبت رکھیں خواہ وہ ان کے باپ دادا ہوں یا بیٹے ، پوتے یا ان کے بھائی بند ہوں