شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 2
2 ہیں جن سے حضرت خاتم الانبیاءمحمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ وارفع و افضل مقام ظاہر ہوتا ہے۔اور جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو کس قدر عشق و محبت اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی۔آپ فرماتے ہیں:۔تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اُس کے غیر کو اُس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔۔۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدائی ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اُس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندور ہے۔مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اُس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اُس