شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 1
1 شان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم حضرت بانی جماعت احمدیہ کی تحریرات کی روشنی میں بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو خدا کے بعد اگر کسی وجود سے محبت اور عشق تھا تو صرف اور صرف حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات سے تھا۔چنانچہ آپ اپنے ایک فارسی شعر میں فرماتے ہیں۔بعد از خُدا بعشق محمد محترم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم یعنی خدا کے بعد میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں سرشار ہوں۔اگر یہ عشق کفر ہے تو خدا کی قسم میں سب سے بڑا کافر ہوں۔اب ہم بغیر کسی تمہید کے حضرت بانی جماعت احمدیہ کی بے شمار تحریرات میں سے نمونہ کے طور پر چند اقتباسات ذیل میں درج کرتے