شانِ خاتم الانبیاء ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 16

شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 12

12 نے بھی حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جوئیں پڑھا کروں۔آپ نے فرمایا:۔” ہمارے ہاں تو کوئی ایسا وظیفہ نہیں ہے۔ہاں استغفار بہت کیا کریں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کو یاد کر کے آپ پر کثرت سے درود بھیجا کریں۔بس یہی وظیفہ ہے۔“ حضرت ملک غلام حسن صاحب رہتاسی نے بیان کیا کہ غالباً ۱۸۹۴ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جب میں قادیان دار الامان میں اپنے دوساتھیوں کے ساتھ حضور علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا کہ پہلے ہم لوگ شیعہ تھے اور اُس وقت ہم اہل بیت نبوی پر بہت درود بھیجتے تھے اب کونسا درود شریف پڑھا کریں۔حضور علیہ السلام نے فرمایا:۔وو ” جو درود شریف نمازوں میں پڑھا جاتا ہے وہی پڑھا کریں ۱۵۔بدقسمتی سے مخالفین احمدیت کی طرف سے ایک