شانِ خاتم الانبیاء ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 8 of 16

شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 8

8 سے میں نے اپنے خدا کو دیکھ لیا ہے۔تریاق القلوب روحانی خزائن مطبوعہ لندن صفحه ۱۲) ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ نہیں اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سردار رسولوں کا فخر تمام مُرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفے و احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے 66 ہزاروں برس تک نہیں مل سکتی تھی۔“ وو (سراج منیر روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۸۰) ۹ صراط مستقیم فقط دین اسلام ہے اور اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے۔یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جو اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں جن کی پیروی سے خدائے تعالی ملتا ہے اور ظلماتی پردے اُٹھتے ہیں اور اسی جہان میں سچی نجات کے آثار