شانِ قرآنِ مجید

by Other Authors

Page 43 of 56

شانِ قرآنِ مجید — Page 43

۴۳ دوسری شریعیت لانے کی کوشش کریں گے مگر ان کا دعوی سراسر باطل ہو گا۔کیونکہ قیامت تک پیدا ہونے والا ہر شخص خواہ وہ کسی ملک یا خطہ کا بسنے والا ہو، خواہ مشرقی ہو یا مغربی ، اسود ہو یا ابیض، ایشیائی ہو یا بوردو پین، ایرانی ہو یا تو رانی، وہ قیامت تک قرآن مجید کی شریعت اور محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دائرہ رسالت میں شامل رہے گا۔کیونکہ وہ سب صول جن پر نجات موقوف ہے صرف قرآن شریف میں محفوظ ہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام فرماتے ہیں :- جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم " دکشتی نوح من پھر اپنے الہام الخير كله في القرآن کا یہ ترجمہ کرتے ہیں :- تمام خیر اور بھلائی قرآن میں ہے بجز اس کے اور کسی جگہ سے بھلائی نہیں مل سکتی " (تذکرہ ایڈیشن شار من