شان مسیح موعود — Page 99
49 اپنے زمانہ اور اپنے دائرہ تجدید کی نسبت سے کامل عکس ہی رکھتا تھا۔جس طرح نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے قبل تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لئے کامل ہی تھے۔لیکن حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل وہ ناقص ہی تھے۔ٹھیک اسی طرح پہلے تمام اولیاء اپنے اپنے حلقہ کے لئے کامل عکس رکھنے والے ہی تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے مقابلہ میں ان کا اصل کر دہ عکس ناقص ہی تھا۔حضور کا لیا ہوا انتہائی حد تک کسی امتی عکس اس انتہائی حد تک پہنچ کے لئے اپنے نبی متبوع کی نبوت کا لینا ممکن ہے۔اس سے زیادہ کوئی امتی ہے ہی نہیں سکتا۔" روح اسلام صفحه ۳۲) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ شیخ صاحب محمد تین امت کو حضرت مسیح موعود علیہ استسلام کے مقابلہ میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا ناقص سکسی قرار دے رہے ہیں اور مسیح موعود کو حقیقت کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل عکس اور پھر آپ کے لئے ہوئے عکس کو انتہائی حد تک پہنچا ہوا قرار دیتے ہیں۔کیونکہ عکس کا لفظ اصطلاحاً خلل کے لفظ کا مترادف ہے لہذا ثابت ہوا کہ روح اسلام کے صفحہ ۳۲ پر شیخ صاحب حضرت اقدس کو رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کا انتہائی حد تک پہنچا ہو ا طل قرار دے رہے ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک حضرت اقدس عید است سلام کو