شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 85 of 240

شان مسیح موعود — Page 85

۸۵ کے عقیدہ میں تبدیلی اس کی فرع ہے۔شیخ مصری صاحب نے اہلسنت کے مستمر اہلسنت کے بعض علماء کے بعض حوالہ جات اس مضمون کے حوالہ جات کا مفہوم پیش کئے ہیں کہ ولی نبی سے افضل نہیں ہوتا۔یا ولی نیوں کے درجہ کو نہیں پہنچ سکتا۔یہ اقوال اپنی جگہ درست ہیں ان میں ولی کے نبی سے درجہ میں فضل ہونے کی نفی مقصود ہے۔ولی کے نبی سے جزوی طور پر افضل ہونے کی نفی نہیں۔پس حضرت اقدس نے حضرت میسج علیہ اسلام پر اپنی جزئی فضیلت کا عقیدہ جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اس لئے ترک نہیں کیا کہ بعد میں آپ کو الہام سے یہ سمجھ آگئی کہ اہل سنت کا یہ عقید غلط ہے کہ ایک ولی نبی سے افضل نہیں ہو سکتا۔شیخ مصری صاحب حضرت اقدس کی کسی عبادت میں اہل السنت کے اس عقیدہ کی تغلیط و تردید نہیں دکھا سکتے۔یہ محض شیخ مصری صاحب کی ایجاد ہے کہ وہ حضرت اقدس علیہ السلام کی طرف ایسی بات منسوب کر رہے ہیں کہ آپ کے نزدیک تبدیلی عقیدہ اس بات میں ہوئی ہے کہ پہلے آپ ولی کا نبی سے افضلی ہونا اہل سنت کے مروجہ عقیدہ کے مطابق بھائز نہیں سمجھتے تھے اور بعد میں ولی کانی سے افضل ہوتا الہام سے جائز سمجھنے لگے اور اہل السنت کے اس عقیدہ کو غلط سمجھنے لگے۔هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُ صادقين