شان مسیح موعود — Page 76
44 مطلقہ کی نفی کی تھی مگر اس کے بعد کے فقرہ میں کہ یہ ایک جندگی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر بھی ہو سکتی ہے حضرت اقدس نے اپنے آپ کو میتونی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام سے افضل ہی قرار دیا تھا۔کیونکہ کسی شخص کے بالمقابل ایک قسم کی فضیلت رکھنے سے مراد افضلیت ہی ہوتی ہے خواہ وہ افضلیت جزوی ہی ہو۔پس مفہوم اس عبارت کا جو سائل کے ذہن میں آسکتا تھا یہی ہو سکتا ہے کہ اس عبارت میں حضور نے اپنے آپ کو حضرت مسیح سے جتوئی طور پر افضل قرار دیا ہے۔لہذا دوسری ذیل کی عبادت سے جو تبدیل شدہ عقیدہ مشتمل ہے کہ " خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے“ سائل کے ذہن میں یہی بات آسکتی تھی کہ اس عبارت میں جزئی طور سے فضل ہونے سے متناقض عقیدہ اپنی تمام شان میں افضل ہونا بیان کیا گیا ہے اور اس طرح دو تو عبارتوں میں تناقض پیدا ہو گیا ہے۔پس سائل کے ذہن میں یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ ایک عبارت میں آپ نے افضل نہیں کہا اور دوسری عبارت میں افضل کہہ دیا ہے۔بلکہ سائل کے ذہن میں تناقض کی یہی صورت آ سکتی تھی کہ ایک عبارت میں آپ نے بوئی طور سے افضل قرار دیا ہے اور دوسری عبارت میں جزئی طور سے افضل قرار دیتے کی نفی کر دی ہے اور اس طرح دونوں عبارتوں میں تناقض پیدا ہو گیا ہے۔