شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 47 of 240

شان مسیح موعود — Page 47

۴۷ بہت پہلے کے زمانہ سے متعلق ہے جبکہ حضرت اقدس حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی مطلق کوئی نسبت نہیں سمجھتے تھے۔ہمارے اور شیخ صاحب کے نزدیک مجھے میسح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے کی عبارت میں حضرت عیسی علیہ السلام سے مطلق نسبت کی نفی مراد نہیں۔بلکہ نبوت میں نسبت کی تھی مراد ہے۔چنانچہ شیخ مصری صاحب نے اس موقعہ پر حضرت اقدس کی کتابوں سے آٹھ عبارتیں پیش کر کے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ حضور کو مسیح ابن مریم علیہ اس کام سے معمولی نہیں بلکہ شدید مقامات بالکل ابتدائی زمانہ سے ہی تھی۔یہ آٹھ عبارتیں پیش کرنے کے بعد جن میں سے ایک الہام براہین احمدیہ کے زمانہ کا ہے۔" انت اسد مُنَاسَبَة بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَاشْبَهُ النَّاسِ بِهِ خُلُقًا وَ خَلْقًا وَ زَمَانا " یعنی تو مسیح ابن مریم سے شدید ترین مناسبت رکھتا ہے اور سب لوگوں سے بڑھ کر خلق ، خلقت اور زمانہ کے لحاظ سے اس سے مشابہت رکھتا ہے۔شیخ صاحب ان عبارتوں کا نتیجہ یہ لکھتے ہیں :۔رو اگر کمالات میں مشابہ ہونے اور ایک دوسرے سے بشرت مناسبت اور مشابہت رکھنے کے باوجود بھی حضرت مسیح سے کوئی مناسبت پیدا نہیں ہو سکتی تو پھر ایسی نسبت پیدا ہونے کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ ان تمام سوالوں کے پیش کرنے سے عرض صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ حضور کو مسیح این مریم سے معمولی نہیں بلکہ شدید مشابہت با لکل ابتدائی زمانہ