شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 109 of 240

شان مسیح موعود — Page 109

1-9 اس کے قائم ہونے کی ضرورت پیدا کرتا ہے اور سخت عذاب بغیر قائم ہونے نبی کے آتا ہی نہیں۔چنا نچہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثُ رسولا۔پھر یہ کیا بات ہے کہ ایک طرف طاعون ملک کو کھیا رہی ہے اور دوسری طرف ہیبت ناک زلزلے پیچھا نہیں چھوڑتے اے غافل با تلاش تو کرو۔شاید تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہو گیا ہے جس کی تم تکذیب کر رہے ہو " تجلی اہلیہ صفحہ ) شیخ مصری صاحب ! یہ نبی کون ہے ؟ آپ جانتے ہیں کہ یہ مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔اگر آپ فی الواقع نبی نہ ہوتے بلکہ محض محدث ہی ہوتے جیسا کہ شیخ مصری صاحب کا آئیکل کا خیال ہے تو آپ ایک غلطی کے ازالہ میں کبھی یہ نہ لکھتے " اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے۔اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہیے تو میں کہتا ہوں تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں۔مگر نبوت کے متنے اظہار امر غیب ہے۔لغوی معنوں کے مطابق ہی شرعی اصطلاح میں بھی محدث وہی ہوتا ہے خو مکالمہ مخاطیہ الہیہ سے مشرف ہو مگر اخبار غیبیہ سے اطلاع اس کے لئے شرط نہیں۔پس حضرت اقدس نہ لغوی معنوں میں محض محدت ہیں نہ شرعی