شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 235 of 240

شان مسیح موعود — Page 235

۲۳۵ بلکہ ان نبوتوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے نبی کہلائے ہیں جن کے اس امت میں ملنے کا وعدہ ہے۔یہ بات اصطلاحی تعریف نبوت میں ترمیم کا روشن ثبوت ہے کیونکہ اسی وجہ سے ہی جس وجہ سے کہ انبیاء کرام علیہم السلام نبی کہلاتے رہے آپ اپنے آپ کو نبی قرار دیتے ہیں۔پس حسب منطوق آيت لا يظهر عَلَى غَيْبه مصفی غیب کا پانا یعنی بکثرت عظیم انشان امور غیبیہ پر اطلاع دیا جاتا ہی رہ نبوت ہے جس کے رو سے تشریعی اور غیر تشریعی مستقل انبیا انہی کہلاتے رہے ہیں اور اسی نبوت کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ظلی نبوت کا ملہ کے ساتھ نبی کہلانے کے مستحق ہیں۔لہذا یہی امر نبوت مطلقہ ہے جس کی وجہ سے تمام انبیاء کرام زمرہ انبیاء کے فرد ہیں اور اسی نبوت مطلقہ کو پانے کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام زیرہ انبیاء کا فرد ہیں۔شیخ صاحب کے ایک شبہ کا ازالہ ایشین مصری صاحب لکھتے ہیں :۔ہمارے بھائیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حضور نے تریاق القلوب" میں کمالات نبوت حاصل کرنے کا اقرار کرنے کے باوجود اپنے آپ کو غیر نبی کہا ہے اور کمالات نبوت حاصل کرنے پر قرآن کریم کی آیت مَن يُطِعِ اللّهَ وَالرَّسُولَ فَا التَكَ مَعَ اللَّدِينَ العلم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَن اولئك رفيقاط کو ہی پیش کیا ہے