شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 234 of 240

شان مسیح موعود — Page 234

کردم ۲۳ اس عبارت میں حضرت اقدس محدث کے نام سے پکارا بھانے کو رد کرتے ہیں اور اس سے انکار کرتے ہیں اور نبی کے نام سے پکارا جانا از روئے آیت قرآنیہ و نعت عربی ضروری سمجھتے ہیں۔پس مصری صاحب کا بابو شاہدین صاحب کے خط سے جس میں محدثیت کا کوئی ذکر نہیں بلکہ صرف یروزی نبوت کا ذکر ہے اس کے حضرت اقدس کے حکم سے شائع کئے جانے پر یہ نتیجہ نکالنا کہ ایک غلطی کا ازالہ" لکھنے کے وقت حضور نے اپنی نبوت سے محدثیت ہی مراد لی ہے محض ایک وہم ہے جو مندرجہ بالا عبارت النص کے صریح خلاف ہے جس میں حضور نے محدث کے نام سے پکارا جانے کو درست قرار نہیں دیا اور از روئے قرآن ولعت عربی آپ کا نبی کے ہم سے پکارا جاتا ہی ضروری سمجھا ہے۔رہی یہ بات کہ شیخ صاحب نے یہ لکھا ہے کہ اسلامی اصطلاح میں غلطی کے ازالہ کے وقت آپ نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔سو ان کی یہ بات بھی درست نہیں کیونکہ ایک غلطی کا ازالہ کے حاشیہ میں حضور نے صاف لکھا ہے :۔" ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے۔پس منجملہ ان انعامات کے وہ بیوتیں اور پیش گوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نہی کہلاتے یہ ہے اس عبارت میں صاف بتا دیا گیا ہے کہ انبیاء سابقین بھی شریعیت یا احکام جدیدہ لانے کی وجہ سے یا خیر امتی ہونے کی وجہ سے نہی نہیں کہلائے۔