شان مسیح موعود — Page 181
1A1: ہے۔واضح ہو کہ یہ لفظ " صریح طور پر نبی" ناقل ) در اصل اولیاء کرام کے مقابلہ میں ہی استعمال ہوا ہے۔انہوں نے چونکہ دینی کریم صل اللہ علیہ وسلم کا۔ناقل ) کامل عکس نہیں لیا تھا اس لئے نبوت محمدیہ ان کے وجود میں گو موجود تھی مخفی تھی۔کامل عکس سے حضور کی مراد (یعنی حضرت میسیج موجود کے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل عکس قرار دینے سے مراد - ناقل) ہے ہے کہ حقیقت کے لحاظ سے کامل ہو۔ورنہ ہر ولی اور مجدد و محدت اپنے اپنے زمانہ اور اپنے اپنے دائیہ تجدید کی نسبت سے کامل عکس ہی رکھتا تھا جس طرح کہ حفتر نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم سے قبل تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لئے کا مل ہی تھے لیکن حضرت نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے بالمقابل وہ ناقص ہی تھے۔ٹھیک اسی طرح پہلے تمام اولیا را اپنے اپنے حلقہ کے لئے کامل عکس رکھنے والے ہی تھے لیکن حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں ان کا حاصل کردہ ٹیکس ناقص ہی تھا حضور کا لیا ہو اکس اس انتہائی حد تک پہنچ گیا جس انتہائی حد تک کسی امتی کے لئے اپنے نبی متبوع کی نبوت کا عکس لینا ممکن ہے اس سے زیادہ کوئی امتی نے ہی نہیں سکتا۔امتیوں کے لئے اتنا ہی لینا مقدر ہے اس سے وہ تیار نہ کر ہی نہیں سکتے میں طرح چاند کے لئے اتنا ہی تو ہے سورج سے لینا مقدر ہے جتنا وہ چودھویں رات کو لیتا ہے" و روح اسلام ص ۳۲)