شان مسیح موعود — Page 142
۱۴۲ ایسا زمانہ آیا تھا کہ تمام امور دینیہ میں اختلافات نمودار ہوں۔پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے مسیح اور مہدی کا زمانہ ہی ایسا تھا جس میں اندرونی اور بیرونی اختلافات کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امڈ آتا اور حضرت اقدس کے زمانہ میں ایسا ہی ہوا۔حضرت یلئے علیہ السلام بھی بے شک اپنے زمانہ میں حکم تھے لیکن صرف بنی اسرائیل کے لئے نہ کہ ساری دنیا کے لئے۔ان کے مقابلہ میں حضرت اقدس اپنے آقا و مطاع حضرت نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی طرح ساری دنیا کے لئے مجدد بھی تھے (مگر نبوت ظلیہ کاملہ کے ساتھ۔ناقل) اور ساری دنیا کے لئے حکم بھی تھے۔اس لئے ان کو تمام دنیا کے اندرونی اور بیرونی اختلافات مٹانے کے لئے وہ معانات اور نشان دیئے گئے جو حضرت مسیح کو بوجہ عدم ضرورت نہیں دیئے گئے جیسا کہ حضور خود حقیقة الوحی صفحہ ۱۵۱ پر افضلیت کی بحث کے ضمن میں فرماتے ہیں۔اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ جبکہ مجھ کو شمام دنیا کی اصلاح کے لئے ایک خدمت سپرد کی گئی ہے اس وجہ سے کہ ہمارا آقا اور مخدوم تمام دنیا کے لئے آیا تھا تو اس عظیم الشان خدمت کے لحاظ سے مجھے وہ قوتیں اور طاقتیں بھی دی گئی ہیں جو اس بوجھ کو اُٹھانے کے لئے ضروری تھیں اور وہ معارف اور نشان بھی دیئے گئے جن کا دیا جانا اتمام حجت کے لئے مناسب وقت تھا مگر ضروری نہ تھا کہ حضرت