شان مسیح موعود — Page 125
ira نبی اور ایک پہلو سے امتی صرف ایک ہی ہوا ہے جو مسیح موعود ہے۔پس خاتم النبیین کے معنی نبی تراش کا مفہوم ولی تراش ہرگز نہیں ہو سکتا۔لہذا خاتم انبیت من صلے اللہ علیہ وسلم کی نقلیت میں حضرت مسیح موعود نبی ہیں۔اور مصری صاحب کا یہ خیال باطل ہے کہ نبوت محمدیہ کا حل بھی محض دلی ہی ہوتا ہے۔وجوه فضيلت شیخ مصری صاحب نے اپنے اس مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے حضرت عیسی علیہ اسلام سے اپنی تمام شان میں افضل ہونے کی پانچ وجوہ لکھی ہیں۔ہر وجہ کو انہوں نے شبق کے عنوان کے تحت لکھا ہے۔اور ہر شق کے خاتمہ پر یہ لکھا ہے کہ حضرت اقدس نے اپنے نبی ہونے یا اپنی نبوت کو وجہ فضیلت نہیں بتلایا۔حالانکہ نبوت کی وجہ فضیلت کو دیگر وجوہ فضیلت بیان کرتے ہوئے ہر فضیلت کے ذکر کے ساتھ دہرانا ضروری نہ تھا کیونکہ نبوت کا فضیلت کی وجوہ میں دخل ایک مرتبہ سائل کے جواب کے پہلے حصہ میں اور دوسری مرتبہ جواب کے آخری حصہ میں بیان فرما چکے ہیں اور درمیان میں دیگر وجوہ فضیلت بیان کی ہیں بچنا نچہ سائل کے سوال کے جواب والی عبارت کے پہلے حصہ میں ہی حضرت اقدس نے بتایا ہے کہ آپ نے فضیلت کے عقیدہ میں تبدیلی بارش کی طرح وحی