شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 75 of 240

شان مسیح موعود — Page 75

کے جواب سے ظاہر ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو نبی سمجھ لینے پر ہی حضرت عیسی علیہ اسلام سے اپنی تمام شان میں افضل ہونے کا عقیدہ اختیار فرمایا ہے پس ماحصل اس بحث کا یہ ہوا کہ حضرت اقدس کے ماحصل بحث متعلق شیخ مصری صاحب کے اس نظریہ کو بطور تنزل تسلیم کر لینے کی صورت میں بھی کہ تبدیلی اس امر کی ہوئی ہے کہ پہلے حضرت اقدس اپنے آپ کو حضرت عیسی علیہ اسلام سے افضل نہیں کہتے تھے اور بعد میں افضل کہنے لگے۔بالآخر حضرت اقدس کی جوابی تحریر پر غور کرنے سے ثابت یہی ہوتا ہے کہ فضیلت کے عقیدہ میں تبدیلی در اصل نبوت کے عقیدہ میں تبدیلی کی فرع ہے۔وَعَدَ ا هُوَ الْمَرَامِ یہ جواب ہم نے شیخ صاحب کی اس بات کو فرض کر کے دیا ہے کہ تبدیلی پہلے فضل نہ کہنے اور بعد میں افضل کہتے ہیں ہوئی ہے۔ورنہ اصل حقیقت یہ ہے کہ اس جگہ تبدیلی حضرت صل حقیقت عیسی علیات سلام سے پہلے عقیدہ میں افضل نہ کہنے اور بعد میں افضل کہنے میں نہیں ہوئی بلکہ جوئی طور پر افضل ہونے کے عقیدہ کو ترک کرنے اور اپنی تمام شان میں افضل ہونے کا عقیدہ اختیار کرنے میں ہوئی ہے۔کیونکہ جب " تریاق القلوب" میں حضور نے یہ لکھا تھا۔اس جگہ کسی کو وہم نہ گزر ہے کہ میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی ہے " تو حضور نے ان الفاظ کے ذریعہ حضرت مسیح علیہ السلام پر صرف اپنی افضلیت