شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 52 of 240

شان مسیح موعود — Page 52

At اس کا ترجمہ شیخ صاحب نے یہ لکھا ہے :- کتنے ہی کمالات ہو انبیاء میں اصالتا پائے بھاتے ہیں ہم کو اُن سے افضل اور اعلیٰ حاصل ہوتے ہیں۔مگر خیلی طور پر د روح اسلام صفحه ۴۷۵ پس جب حضرت اقدس کے علی کمالات حضرت عیسی علیہ السلام کے اصالتا کمالات سے بڑھ کر تھے تو ان کمالات کی وجہ سے حضرت اقدس اپنی حضرت عیسی علیہ السلام سے نسبت رکھنے سے انکار نہیں کر سکتے تھے نسبت سے انکار آپ اسی وجہ سے کہ سکتے تھے کہ حضور اپنے آپ کو نبی نہیں سمجھتے تھے اور حضرت عیسی علیارات لام کو نبی سمجھتے تھے۔ورنہ ان کمالات ظلیہ کی وجہ سے ہی تو آپ اس وقت بھی حضرت عیسی علیہ السلام پر اپنی جوئی فضیلت کے قائل تھے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔پس شیخ صاحب کی پہلی بیان کردہ وجہ ہی درست ہے کہ حضرت اقدس نے حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی اور اپنے آپ کو غیر نبی سمجھے کی وجہ سے مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے“ کے الفاظ لکھے ہیں چنانچہ حضرت اقدس کی اپنی تحریر بھی یہی بتاتی ہے کہ اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھے کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے۔وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین سے ہے " (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۴۹) پس جب تک حضرت اقدس نبوت میں حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی کامل نسبت نہ سمجھ لیتے اس وقت تک آپ اپنی تمام شان میں حضرت علی علیہ السلام