شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 189 of 240

شان مسیح موعود — Page 189

#A9 ہیں کہ حضرت اقدس کے نزدیک ہر نبی صاحب شریعت ہی تھا۔چنانچہ اس غرض کو ثابت کرنے کے لئے شیخ صاحب ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۱۹۳ سے ایک عبارت پیش کر کے اس کا غلط مفہوم لیا کرتے ہیں۔وہ عبارت یہ ہے : پس میں اپنے مخالفوں کو یقینا کہتا ہوں کہ حضرت عیسی امتی ہرگز نہیں گو وہ بلکہ تمام انبیا و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ایمان رکھتے تھے مگر وہ خدا کی ان ہدایتوں کے پیرو تھے جو اُن پر نازل ہوئی۔تھیں اور براہ راست خدا نے ان پر تجلی فرمائی تھی۔یہ ہر گز نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کی روحانی تعلیم سے وہ نبی بنے تھے تا وہ امتی کہلاتے۔ان کو خدا تعالٰی نے الگ کتابیں دی تھیں اور ان کو ہدایت دی کھتی کہ ان کتابوں پر مکمل کریں اور کوا دیں جیسا کہ قرآن شریف اس پر گواہ ہے " شیخ صاحب اس سے نتیجہ نکالتے ہیں کہ حضرت اقدس کے نزدیک ہر ایک نبی الگ الگ کتاب شریعت رکھتا تھا۔مگی اصل حقیقت یہ ہے کہ اس عبارت میں یہ نہیں کہا گیا کہ ہر نبی کو الگ الگ کتاب شریعیت دی گئی تھی بلکہ اس عبارت میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ پہلے انبیاء کوخدا تعالیٰ نے قرآن مجید کی روحانی تعلیم سے الگ کتابیں دی تھیں۔اس عبارت کا یہ مفہوم ہرگز نہیں کہ ہرنی کو الگ الگ کتاب شریعیت دی گئی تھی۔چنانچہ بنی اسرائیل میں کئی نبی گزرے ہیں جو حضرت موسے علیہ اسلام کی کتاب شریعیت یعنی تورات کے ہی تابع تھے۔ان کو تورات کے علاوہ کوئی الگ کتاب شریعت نہیں دی گئی تھی چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام