شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 136 of 240

شان مسیح موعود — Page 136

IPY۔شات ثبوت کا دخل بھی اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کیونکہ یہ عبارت بتاتی ہے که اگر حضرت مسیح موعود علیه السلام قرآن و حدیث کی نصوص کے رو سے حکم اور نبی نہ سمجھے جائیں تو پھر باقی وجود فضیلت رکھتے ہوئے بالضرور آپ کا حضرت علی علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہونے کی بجائے کمتر درجہ پر ہونا لازم آئے گا اور اس صورت میں حضرت عیسی علیہ سلام آپ سے افضل قرار پائیں گے۔حضرت مسیح موعود ہر گز حضرت عیسی علیہ السلام سے فضل قرار نہیں پائیں گے۔نگھی اس نتیجہ کے خلاف شیخ مصری صاحب وجوہ فضیلت سے متعلق اپنے پیش کردہ بیان میں ہمیں یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعد د نبی ہوئے بغیر حضرت عیسی علیہ اسلام سے افضل ہیں کیونکہ شیخ مصری صاحب نے حضرت اقدس کی پیش کر دو شقوں کی عبادتوں کے بعد بار بارہ لکھا ہے کہ حضرت اقدس نے اپنے نبی ہونے یا نبوت کو وجہ افضلیت بیان نہیں کیا۔حالانکہ اصل حقیقت یہ ثابت ہوئی ہے کہ انہوں نے اپنے مضمون کے پڑھنے والوں کے سامنے تحقیقۃ الوحی کی پیش کردہ عبارت اپنے مقصد کے خلاف پا کر ادھوری پیش کر دی ہے اور اس کے اگلے حصہ کو اپنا مضمون پڑھنے والوں سے اس جگہ چھپایا ہے کیونکہ اس میں حضرت اقدس نے اپنی حکمیت اور نبوت کا اپنی فضلیت میں ضروری مقتل قرار دے دیا تھا۔اور شیخ مصری صاحب اس جگہ ہی ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ حضرت اقدس کی نبوت کا افضلیت میں کوئی دخل بیان نہیں ہوا۔بہر حال ان عبارتوں کو سیاق اور سباق سے الگ پیش کرتے ہوئے شیخ مصری صاحب نے بار بار یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ حضرت اقدس نے نبی ہونے