شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 12 of 240

شان مسیح موعود — Page 12

کے وجود میں پایا جانا یقینی سمجھتے ہیں۔پس ہمارے اور شیخ صاحب کے درمیان حضرت اقدس کی نبوت میں صرف ایک لفظی نزاع ہی موجود ہے۔تم حقیقۃ الوحی مش یہ تو حضرت اقدس دوسرے مسلمانوں کا بھی اس مکالمہ مخاطبیہ کثیرہ کو نبوت نہ قرار دینے میں ایک لفظی اجتماع ہی قرار دیتے ہیں چنانچہ حضورہ تحریر فرماتے ہیں:۔”میری مراد نبوت سے یہ نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعوی کرتا ہوں۔یا کوئی نئی شریعت لایا ہوں۔صرفت مراد میری نبوت سے کثرت مکالمت و مخاطبت الہیہ ہے جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے محاصل ہے۔سو مکالمہ مخاطبہ کے آپ لوگ بھی قائل ہیں۔پس یہ صرف قلی نزاع ہوئی کہ آپ لوگ جس امر کا نام مکالمہ مخاطبہ رکھتے ہیں۔میں اس کی کثرت کا نام بموجب حکم انہی (مندرجہ قرآن مجید - ناقل) نبوت رکھتا ہوں۔ولاكن ان يضطلم " اور پیشمہ معرفت صفحہ ۳۲۵ میں تحریر فرماتے ہیں :- نبوت اور رسالت کا لفظ خدا تعالٰی نے اپنی وحی میں میری نسبت صدا مرتبہ استعمال کیا ہے۔مگر اس لفظ سے مکالمات مخاطبات الہیہ مراد ہیں جو بکثرت امور غیب پرمشتمل ہیں۔اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے۔يحل أن يَصْطَ لِم۔سوخدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطیات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے